حیدرآباد۔11جولائی(اعتماد نیوز) میزورم کے گورنر بی پروشوتم نے انہیں ناگا
لینڈ کے گورنر بنائے جانے پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استعفی
دے دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان سے رابطہ کے بغیر یہ فیصلہ غیر مناسب
ہے۔ میزورم کے گورنر کے اس استعفی
سے وزیر اعظم کی کرسی پر نریندر مودی
بیٹھنے کے بعد مختلف ریاستوں کے گورنروں کے استعفی کی تعداد 6ہوگئی۔ یو پی
اے کے دور حکومت میں نامزد گورنروں کو مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے اپنے
طور پر استعفے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ جسکے بعد چھ گورنروں نے استعفی دے
دیا۔